Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی:عدالت نے بچے کے قاتلوں کو سزائےموت سنادی

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کراچی ميں انسداد دہشت گردی عدالت نے بچے کو اغوا کے بعد قتل کرنے پر 2 مجرموں کو سزائے موت سُنادی، 5 سالہ عمار کو 9 سال پہلے 50 لاکھ روپے تاوان کيلئے اغوا کيا گيا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت ميں پانچ سالہ بچے کے اغواء اور قتل کا جرم ثابت ہوگيا۔ عمار کو 2012 ميں لاڑکانہ سے اغوا کيا گيا تھا، پچاس لاکھ روپے تاوان نہ ملنے پر اغوا کاروں نے معصوم بچے کو قتل کرکے دفناديا تھا مگر پولیس نے مجرموں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کی عدالت ميں جرم ثابت ہونے پرعبدالغفار اور عبد اللہ مگسی کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔ پوليس کے مطابق مجرموں کو جلد سزائے موت دے دی جائے گی۔

عدالت نے شريک ملزمان زاہد اور علی ڈینو کو عمرقید کی سزا اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
child abuse,violence,kidnapping
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube