ہوم   >  پاکستان

اسلام آباد: ڈاکٹرز کی ایمرجنسی وارڈ بند کرنے کی دھمکی

2 months ago

مطالبات نہ مانے تو او پی ڈی بھی بندہوگی

 اسلام آباد کے ایک سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں پیر سے ایمرجینسی اور او پی ڈی وارڈز مند کرنے کی دھمکی دے دی۔

ڈاکٹرز اسلام آباد میں پمز اسپتال میں ہفتے کو حکومتی پالیسیوں اور پشاور میں طبی عملے پر پولیس کے تشدد اور ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرے کی کال آل پاکستان ہیلتھ گرینڈ الائنس نے دی تھی۔

 گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسپتال کی نجکاری سے سرکاری ملازمتیں ختم ہونگی اورمریضوں کو علاج میں مشکلات کا سامنا  کرنا پڑے گا۔

مظاہرین نے تشدد کی سرکاری پالیسی پر بھی کڑی تنقید کی  احتجاج کو اپنا قانونی حق قرار دیا۔

ڈاکٹرز کے ساتھ اظہار یکہجتی کرنے کیلئے جے یو آئی ف کے عبدالغفور حیدری بھی پہنچے اور پشاور واقعے کی مذمت بھی کی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں