Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

کراچی:ہفتے کو موسلادھار بارش کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2019 | Last Updated: 2 years ago

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج بھی بادل جم کر برسيں گے، بارش برسانے والا سسٹم سندھ میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں دن میں شدید گرمی کے بعد گذشتہ روز کی طرح  تیز بارش ہوگی تاہم بارش برسانے والا سسٹم کل بروز اتوار کو ختم ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ کل بروز اتوار سندھ کےعلاقوں بدین، تھرپارکر، ٹھٹھہ میں بارش ہوگی۔ کراچی میں ہفتے کو درجہ حرارت 35 سے37  ڈگری سینٹی گریڈ کے درميان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی: بارش کے بعد ہونے والی تباہی کے تصویری مناظر

گذشتہ روز کراچی ميں تيز ہواؤں کے بعد طوفانی بارش میں سائٹ ايريا ميں کرنٹ لگنے  سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ناظم آباد کی موسیٰ کالونی ميں 2 بچے گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ لياقت آباد میں تين ہٹی کے نزدیک گجرنالے میں 2 بچے گرگئے جن میں سے ایک بچے کو زندہ نکال ليا گيا جبکہ دوسرے کا پتہ نہ چل سکا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Karachi Rain,Met office,Karachi Weather,Pakistan Weather
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube