ہوم   >  پاکستان

اسلام آباد:سویٹ ہومز کے بچوں کا کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی

2 months ago

پارلیمنٹ ہاؤس سے بھارتی ہائی کمیشن تک ریلی

بھارتی ظلم و جبر کا شکار کشمیریوں سے یکجہتی کيلئے سویٹ ہومز کے بچے بھی سڑکوں پرنکل آئے اور پارلیمنٹ ہاؤس سے انڈین ہائی کمیشن تک ریلی نکالی جس میں فاشسٹ مودی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔شرکاء نے اقوام عالم سے بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لينے کا مطالبہ بھی کردیا۔

کشمیریوں کے ساتھ آواز ملانے کے لیے اسلام آباد ميں سويٹ ہومز کے ننھے بچے بھی ميدان ميں آگئے اور ہاتھوں ميں پلے کارڈز تھام کر پارلیمنٹ ہاؤس سے بھارتی ہائی کمیشن تک ریلی نکالی۔

چئيرمين سويٹ ہومز زمرد خان نے کشمير ميں بچوں کے حقوق بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وادی جنت نظیر کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

حریت رہنماء الطاف بٹ نے انسانی حقوق کی تنظيموں کو تماشائی کا کردار ترک کرنے کا مشورہ ديا اور کہا کہ دنیا سے یہ اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ اس حل طلب مسئلے کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

ریلی کے شرکاء نے آخری دم تک کشمیریوں کےساتھ کھڑے رہنے کے عزم کو بھی دہرایا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں