Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

میرپورآزادکشمیر میں آج یوم توبہ منایاجارہا ہے

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago

 

میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے آج یوم توبہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے آفٹرشاکس کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مختلف واقعات میں افراد زخمی بھی ہوئے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے آج 27 ستمبر کو یوم توبہ منانے کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر زلزلہ: جاں بحق افراد کی تعداد 38 ہوگئی

راجا فاروق حیدر نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں اسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔

وزیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر احمد رضا قادری کے مطابق 3 روز پہلے آنے والےزلزلے سے ڈیڑھ ہزارسے زائد مکانات منہدم ہوئے ہیں۔ گھروں سے محروم زلزلہ متاثرین نے دوسری رات بھی کھلے آسمان تلے گزاری۔

میرپورآزادکمشیر میں دوبارہ زلزلہ، 50 سے زائد افراد زخمی

متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی اور نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے سروے شروع کردیا گیا ہے ۔

یرپور آزاد کشمیر میں زلزلے کے تیسرے روز 14 سالہ لڑکی معجزاتی طور پر ملبے سے زندہ نکال لی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube