ہوم   >  پاکستان

محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل میں خلع ہوگئی

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2019 | Last Updated: 4 months ago

فیملی کورٹ لاہور نے اداکار محسن عباس اور فاطمہ سہیل کے درمیان خلع کی ڈگری جاری کردی۔

فاطمہ سہیل اور محسن عباس کے تعلقات میں کشیدگی رواں سال جولائی میں سامنے آئی تھی جب فاطمہ کی جانب سے محسن عباس پر تشدد اور بیوفائی کا الزام عائد کرتے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں۔

 

کیا محسن عباس دوسری شادی کرنے والے ہیں؟

 

محسن عباس کی جانب سے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے پریس کانفرنس کی گئی تھی جس کے جواب میں فاطمہ نے بھی پریس کانفرنس کر کے اپنا موقف ظاہر کیا تھا۔

 

محسن عباس کا اہلیہ کوثبوت پیش کرنے کا چیلنج

 

نازش جہانگیر نے فاطمہ سہیل کے الزامات کا جواب دے دیا

 

فاطمہ کی جانب سے ماڈل نازش جہانگیرکا نام لیتے ہوئے محسن پربیوفائی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے نازش جہانگیر نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنا موقف ظاہر کیا تھا کہ یہ الزامات بےبنیاد ہیں۔

 

محسن عباس کی اہلیہ نے خلع مانگ لی

 

دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیانات اور سوشل میڈیا پر پوسٹس کے بعد فاطمہ کی جانب سے خلع کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

فاطمہ نے اپنے بیان میں عدالت سے کہا کہ وہ محسن کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تاہم وہ اپنے بیٹے کی پرورش کرنا چاہتی ہیں۔

فیملی کورٹ نے خلع کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈگری جاری کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube