Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی، نیپا پل پر کارسوار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پولیس نے گولیوں کے 14 خول تحویل میں لے کر تفتيش کا آغاز کرديا ہے

کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں نیپا پل کے اوپر کار سوار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ رات نیپا پل پر ایک کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے کار سوار کو روکا تو اس نے گاڑی کے اندر سے فائرنگ کردی جس سے ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔

موقع پر موجود افراد کے مطابق کار سوار شخص نے فون کرکے مزید افراد کو بلایا اور کچھ دیر بعد ایک ویگو میں متعدد مسلح افراد موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے شدید فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگتے رہے۔ بعد ازاں فائرنگ کرنے والے ملزمان کار سوار کے ہمراہ فائرنگ کرتے ہوئے گلشن چورنگی کی جانب فرار ہوگئے۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرعینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے اور گولیوں کے 14 خول تحویل میں لے کر تفتيش کا آغاز کرديا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube