دو افراد کی حالت تشیوشناک ہے
پشاور کے مولوی جی اسپتال میں گیس لیکیج سے دھماکے کے باعث 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں دو افراد کی حالت تشیوشناک ہے۔
واقعے میں اسپتال کے 4 ملازم زخمی ہوئے جس میں دو افراد جھلس گئے۔
دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی۔
ملازمین کے مطابق گیس لیکیج سے ایک روز پہلے بھی آگ لگی تھی جسے جلد بجھا دیا گیا تھا۔