ہوم   >  پاکستان

ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں،نعیم الحق

2 months ago

پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین رہنما عمران خان ہیں

پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھروسا ہے،عمران خان سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔

نیویارک میں سماء کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اولین فوقیت دے رہے ہیں۔ ہندوستان کشمیر میں جو مظالم ڈھارہا ہے،ان کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور کرفیو اٹھایا جائے۔

نعیم الحق نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کی جو بھی محدود آزادی تھی وہ واپس دلوائی جائے، اس کے بعد ہی ہندوستان سے مذاکرات کئے جائیں گے۔

انھوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے 3 بار بھارت سے رابطہ کیا اور خط بھی تحریر کئے لیکن بھارت کی جانب سے صرف دہشت گردی کی حمایت بند کرنے کا راگ الاپا جارہا ہے،یہ بیانات جھوٹے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین رہنما عمران خان ہیں۔ پاکستان اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور یہ بحران پچھلی حکومتوں کے کرتوتوں کی وجہ سے ملا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں