Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago

بارش کے بعد مختلف علاقوں مین پانی جمع ہوگیا

کراچی ميں پھر شديد گرمی کے بعد مختلف علاقوں ميں تیز بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

گلشن حديد، بن قاسم، نيشنل ہائی وے، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، شاہ فيصل، ملير، ياسين آباد، ايف بی ايريا، عائشہ منزل اور انچولی ميں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے آنے والا بارش کا سسٹم 25 ستمبر سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ آج بھی بارش دو گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج بھی بادل برسیں گے

بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 88 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ نارتھ کراچی، بفرزون، گلشن اقبال، اورنگی، کورنگی، لیاقت آباد، لائنز ایریا، سرجانی، لانڈھی، معین آباد، بلدیہ، گلستان جوہر اور شادمان میں بجلی بند ہوگئی۔

گلشن اقبال ميں گٹر ابلنے سے بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگيا ہے جبکہ جوہر چورنگی سے گلشن جانے والے راستے پر بھی پانی کھڑا ہوگیا۔

تيز بارش کے باعث يو بی ايل گراؤنڈ پر قائداعظم ٹرافی کا ميچ بھی روک ديا گيا۔ نيشنل اسٹيڈيم کی پچ بھی کور کر دی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube