Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بلوچستان، مختلف حادثات میں 3خواتین اور 2مزدور جاں بحق

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Sep 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago

بلوچستان کے ضلع قلات میں گیس سیلنڈر کے دھماکے سے زخمی تین خواتین چل بسیں جبکہ چماؤلنگ کی کوئلہ کان میں مٹی کے تودے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 16 ستمبر کو مقامی مسجد کے خطیب مولوی عبدالغفار حلیمی اپنی اہلیہ، بیٹی اور بہو سمیت گیس سیلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج تھے تاہم تینوں خواتین 23 ستمبر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

جاں بحق خواتین کی نماز جنازہ آبائی علاقے قلات میں ادا کرکے تدفین کر دی گئی۔

چماؤلنگ کے علاقے میں واقع کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کے تودے تلے دب کر دو کان کن جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے ایک کان کن کی شناخت گلاب خان کے نام سے کی گئی جن کا تعلق قمر الدین کاریز سے ہے۔ مرنے والے دوسرے مزدور کی شناخت زیارت کے گلباران ولد نزر محمد قوم لونى کے نام سے کی گئی ہے۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube