Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

لاہور سے اغوا 10 سالہ بچہ راولپنڈی سے بازیاب، باپ گرفتار

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Sep 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago

اغواء کی وجہ میاں بیوی کی ناچاقی سامنے آئی ہے

لاہور سے دس سالہ بچے کے اغواء کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔ بچے کا باپ ہی اپنی اہلیہ سے جھگڑے کے بعد اسے لے کر غائب ہوگیا تھا۔ پولیس نے راولپنڈی سے بچہ بازیاب کرا کر باپ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق حمزہ نامی بچے کے اغواء کی واردات شالیمار کے علاقے سے چند روز قبل ہوئی جس پر والدہ نے مقدمہ درج کرایا۔

پولیس نے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کی اور یہ تفتیش پولیس کو راولپنڈی تک لے گئی جہاں سے تفتیشی ٹیم نے حمزہ کو بازیاب کرایا اور اس کے والد طارق خان کو گرفتار کرلیا۔

ملزم طارق گھریلو ناچاقی پر بچے کو لیکر فرار ہوا اور مختلف جگہوں پر ٹھہراتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش میں اغواء کی وجہ میاں بیوی کی ناچاقی سامنے آئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube