ہوم   >  پاکستان

بلوچستان میں کانگو کے 48 کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر صحت

2 months ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں رواں سال کانگو کے 48 کیسز رپورٹ ہوئے، 22 مریضوں میں تصدیق ہوگئی، 6 جاں بحق اور 17 علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے۔

صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری نے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو آئسولیشن وارڈ کا دورہ کیا، اس موقع پر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال فاطمہ جناح اسپتال میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے کانگو کے شبہے میں 48 مریضوں کو لایا گیا، 22 میں وائرس کی تصدیق ہوئی، 6 مریض اسپتال پہنچنے کے بعد جاں بحق ہوگئے جبکہ 17 صحت یابی کے بعد ڈسچارج کئے گئے۔

صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر کہا کہ کانگو کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، کانگو سمیت دیگر وبائی امراض کے سدباب، تشخیص کیلئے قائم عصر حاضر سے ہم آہنگ لیبارٹری کی سہولیات قابل ستائش ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کانگو کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ لائیو اسٹاک و دیگر متعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں جبکہ محکمہ صحت اس حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں