ہوم   >  پاکستان

مسئلہ کمشیرکاحل پاکستان اوربھارت کو مل کرنکالنا ہے، ٹرمپ

2 months ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسئلہ کمشیر کا حل پاکستان اور بھارت کو مل کرنکالنا ہے۔

نیویارک میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی ون آن ون ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت تيارہوں تومسئلہ کشمير پرثالثی کيلئے تيار ہوں تاہم مسئلہ کشمير پر دونوں فريق ہی طے کرسکتے ہيں کہ کيا کيا جائے۔

امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم مودی سے میرے بہت اچھے تعلقات ہيں، مجھ سے پہلے امریکی قیادت نے پاکستان سے اچھا سلوک نہیں کیا جبکہ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پربات چيت جاری ہے، پاکستان کے ساتھ تجارت4 گنا بڑھائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزيراعظم عمران خان پر مکمل بھروسہ کرتاہوں،عمران خان بہترین وزیراعظم اور اچھے دوست ہیں، عمران خان عظیم لیڈر ہیں، ان حالات میں بھی امن کی بات کررہے ہیں۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتاہوں کہ مقبوضہ کشمير سے کم ازکم کرفيو اٹھايا جائے،افغان مسئلے پر بات کرنا چاہتا ہوں یہ ہمارے لئے بہت اہم ہے، افغانستان ميں امن کا مطلب پاکستان ميں استحکام ہے۔

اس سے قبل نیویارک میں امریکی تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا کو پاکستان کی ضرورت پیش آئی اور پاکستان نے امریکا کا ساتھ بھی دیا لیکن پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ کاحصہ بننا تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی۔

وزیراعظم سے چین کے وزیر خارجہ کی ملاقات بھی پیر کو ہونے والی ملاقاتوں میں شامل ہے، جب کہ سوئٹزرلینڈ اور ترکی کے صدور سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم سے عالمی بینک کے صدر کی ملاقات بھی 23 ستمبرکو ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان اطالوی ہم منصب سے بھی ملاقات کرینگے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں