سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی میں تقرریوں کا عمل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت عظمیٰ ميں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی تقرری کیس کی سماعت کی۔
جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پختونخوا میں سول سروس کا بہت برا حال ہے جبکہ باقی صوبوں میں بھی سروس کے معاملات ٹھیک نہیں لیکن کے پی سول سروس میں کھینچا تانی بہت زیادہ ہے۔
جسٹس گلزار نے کہا کہ ایسا کام نہ کریں جو تباہی لے کر آئے۔ کیس میں ایک شخص تين جگہوں پر ملازمت کر رہا تھا۔
عدالت نے تقرریوں کا عمل 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدايت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی۔