ہوم   > پاکستان

ویڈیو پر پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کیخلاف کارروائی

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2019 | Last Updated: 5 months ago

یونیفارم میں ایسی ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں

 

پی آئی اے کے فضائی ميزبانوں کو سوشل ميڈیا کا استعمال مہنگا پڑ گيا۔ ویڈیو بنانے پرانتظاميہ نے 2 خواتین سمیت 3 فضائی میزبانوں کو انٹرنیشنل فلائٹس سے گراؤنڈ کردیا۔

مذکورہ فضائی میزبانوں کی جانب سے پاکستانی گانے پر بنائی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے نوٹس لیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 خواتین اور ایک مرد فضائی میزبان جہاز کی نشستوں پر بیٹھے ہوئے اسنیکس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یونیفارم میں ملبوس فضائی میزبانوں کي ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تینوں کو انٹرنینشل فلائٹس سے گراؤنڈ کردیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یونیفارم میں ملبوس فضائی میزبانوں کوایسی ویڈیوزبنانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس حوالے سے تینوں کو وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube