امریکا نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت 10 ممالک کو ویزا لاٹری سسٹم سے باہر کر دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق چین، میکسیکو، کینیڈا، برازیل، کولمبیا، نائیجیریا، اور جنوبی کوریا بھی سسٹم سے باہر کر دیے گئے۔
امریکا نے غیر ملکیوں کےلیے ویزا لاٹری سسٹم بحال کیا ہے جس میں سے 10 ممالک سسٹم سے باہر کر دیے گئے۔
اس سال 2 کروڑ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کا امکان ہے جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے 55 ہزار افراد امریکی شہریت حاصل کرسکیں گے۔
ویزا لاٹری کےلیے غیر ملکی 2 اکتوبر سے 5 نومبر تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔