Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

جہلم،سالٹ رینج میں بس اور ٹریلر میں تصادم،5افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2019 | Last Updated: 2 years ago

جہلم کے قریب سالٹ رینج کے علاقے میں مسافر بس اور ٹریلر کے مابین تصادم سے 5 افراد جاں بحق، جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 4 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت سے متعلق تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں تین ٹریلر میں سوار، جب کہ دو بس کے مسافر ہیں۔ حادثے میں ٹریلر کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا۔ بس سرگودھا سے تلہ گنگ جا رہی تھی، جب کہ بس میں 55 مسافر سوار تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق مخالف سمت سے ٓانے والا ٹریلر غلط سائٹ پر ٹرالر چلا رہا تھا، جو حادثے کا سبب بنا۔ حادثہ صبح 4 بجے کے قریب ہوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube