ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم کی نیویارک میں اہم رہنماوں سے ملاقات

4 weeks ago

وزیراعظم کی نیویارک میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نائیڈو سے ملاقات ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کومی نائیڈو نے ’’کشمیر کو بولنے دو‘‘ سے متعلق ادارے کے اقدامات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو عوام تک رسائی نہیں دی جا رہی جبکہ کاموں میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل 7 ہفتوں سے  لاک ڈاؤن کا شکار کشمیریوں کی آواز بنا جس سے کشمیری عوام کے مصائب کو عالمی برادری تک پہنچانے میں مدد ملی۔

بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی خواہش نہیں، وزیر خارجہ

اسکے علاوہ وزیراعظم سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی صورتحال، افغان امن عمل اور خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کرنے والوں میں امریکی سینیٹرز اور سفارتکاروں میں لنزے گراہم، افغان مصالحتی عمل کےلیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نائیڈو اور اوبرکمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دارا خسرو شاہی شامل ہیں۔

عمران خان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 74 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور عالمی ادارے سے جمعہ کو خطاب کریں گے۔ وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال، اس سے متعلق مختلف پہلوؤں اور تنازعہ کشمیر پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں