ہوم   >  پاکستان

عمران خان سے کشمير اسٹڈی گروپ کے بانی کی ملاقات

4 weeks ago

کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے



وزیراعظم عمران خان کے دورے کا آغاز نيويارک ميں کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کاٹھواڑی سے ملاقات سے ہوا۔



اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ بھارتی غیرقانونی تسلط کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے تلقين کی کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو مزید اجاگر کيا جائے تاکہ بھارت کے چہرے سے مکروہ نقاب ہٹايا جاسکے۔


ملاقات کے دوران وزير خارجہ شاہ محمود قريشی، مشير تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی نعيم الحق، مليحہ لودھی اور پاکستانی سفير اسد مجيد بھی موجود تھے۔



وزيراعظم عمران خان پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کريں گے، جب کہ اطالوی ہم منصب، چيني وزير خارجہ سے بھی ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے استقبالیہ میں بھی عمران خان وفد کے ہمراہ شرکت کریںگے۔


عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر جائیں گے، وزیراعظم 27 ستمبرکو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ امریکی سرمایہ کاروں اور صدر گوبل بینکنگ سے ملاقاتیں اور اسی روز ہیومن واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات اور امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے عشائیہ میں شرکت بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔


دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی مصر، نیوزی لینڈ، ایتھوپیا کے وزرائے اعظم کے علاوہ ترک صدر طیب اردوگان سمیت دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں ہونگی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں