ہوم   >  پاکستان

عدالتی حکم پر میئرکراچی نے پاسپورٹ عدالت میں جمع کرادیا

1 month ago

 انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر میئر کراچی  وسیم اختر نے پاسپورٹ عدالت  میں جمع کرادیا۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے اسپتال ميں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت میئر کراچی برہم ہوئی ،عدالت نے کہا کہ وسيم اختر نے وطن واپس آنے کے باوجود پاسپورٹ جمع نہيں کرايا تھا۔

جج نے وسيم اختر کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کو پاسپورٹ آفیشل وزٹ کیلیے دیا گیا تھا، پاسپورٹ واپس عدالت ميں جمع کرائيں، عدالت نے ريمارکس ديے کہ آپ ميئر تو کراچی کے ہیں لیکن شہر کیلئے کچھ کیا نہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر میئر کراچی وسیم اختر نے پاسپورٹ عدالت میں جمع کرادیا۔

یاد رہے 14 ستمبر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں میئر کراچی وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ۔

رينجرز پراسيکيوٹر کی استدعا پر ڈاکٹرعاصم کے اسپتال ميں دہشت گردوں کے علاج کیس کی سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں