ہوم   >  پاکستان

کراچی میں 30روزہ صفائی مہم کا آغاز

4 weeks ago

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں 30روزہ صفائی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ایک ماہ طویل خصوصی صفائی مہم میں وزیراعلی سندھ اورصوبائی وزراحصہ لیں گے، مہم کے دوران کراچی کے تمام اضلاع میں کچرا اٹھایا جائے گا۔

تيس روزہ مہم کے پہلے دن وزيراعلیٰ مراد علی شاہ نے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے کيے اس موقع پر ميئرکراچی وسيم اختر اور وفاقی وزير علی زيدی بھی صفائی مہم کا جائزہ لينے ميں پيش پيش رہے۔

صفائی مہم کيلئے حکومت سندھ نے تمام ملازمين کی چھٹياں منسوخ کردی ہيں اور ڈی ایم سیز کيلئے5 کروڑ روپے بھی جاری کرديے۔

ایک ماہ کی اس صفائی مہم ميں 600 سے زيادہ ڈمپرز، شاولز، ٹریکٹرز اور 400 ورکرز حصہ لے رہے ہيں۔

شہر کے تمام چھ اضلاع سے کچرا اُٹھانے کے بعد ڈی ایم سیز صفائی برقرار رکھنے کی پابند ہوںگی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں