ہوم   >  پاکستان

یہ لیاقت قائم خانی کون ہے؟

4 weeks ago

سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو کرپشن کے الزام میں نیب نے حراست میں لیا ہوا ہے، کروڑوں روپے کے اثاثے، غیر ملکی کرنسی، پلاٹس، اسلحہ اور دیگر اشیاء کے مالک لیاقت قائم خانی 1986ء میں پہلی بار کے ایم سی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہوئے۔

کراچی میونسپل کارپوریشن سے ڈائریکٹر جنرل پارکس کے عہدے پر ریٹائر ہونے والے لیاقت علی خان قائم خانی کو 80ء کی دہائی میں اس وقت کے وزیراعظم محمد خان جونیجو کی سفارش پر کے ایم سی میں نوکری دی گئی، وہ 1986ء میں 16 گریڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہوئے۔

مزید جانیے : لیاقت قائم خانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

رپورٹ کے مطابق لیاقت قائم خانی ابتدائی طور پر کراچی کی غریب بستی گٹر باغیچہ کے رہائشی تھے، صرف 2 سالہ ملازمت کے دوران ہی انہوں نے 1988ء میں شہر قائد کے پوش علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو میں 2 ہزار گز کا محل نما بنگلہ 14 لاکھ روپے میں خریدا۔

سابق کے ایم سی افسر کیخلاف کرپشن کی پہلی نیب انکوائری 2003ء میں بند کی گئی جبکہ انسداد کرپشن یونٹ میں بھی 3 کروڑ کے گھپلوں کی تحقیقات 2013 میں بند کردی گئی تھیں۔

سابق ڈی جی پارکس کے ایم سی لیاقت علی خان قائم خانی 2 فیکٹریوں، ایک مارکیٹ، سینکڑوں پلاٹس اور زرعی زمین سمیت اربوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑیوں اور اسلحہ کے بھی مالک ہیں۔

سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان اور مصطفیٰ کمال کے ادوار میں لیاقت علی خان ڈی جی پارکس کے ایم سی کے عہدے پر تعینات تھے، سابق صدر پرویز مشرف نے 2008ء میں انہیں تمغۂ امتیاز اور سابق صدر آصف زرداری نے 2011ء میں ستارۂ امتیاز سے نوازا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں