ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم کا دورہ امریکا،10 سربراہانِ مملکت سے ملاقات ہوگی

4 weeks ago

قیام ویلٹ ہوٹل میں ہوگا




وزيراعظم عمران خان 7 روزہ  دورہ امريکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ  10 ممالک کے سربراہان سے ملاقات کريں گے۔


وزيراعظم عمران خان ہفتے کی صبح امریکا پہنچ رہے ہیں۔ ان کا قیام نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کے روز ویلٹ ہوٹل میں ہوگا۔ عمران خان 23 ستمبر کو امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ 24 ستمبر کو عمران خان امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دئيے جانے والے عشائيے ميں شرکت کريں گے۔



وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کیلئے روانہ


عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر جائیں گے اور 27 ستمبر کو وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔



کشمیریوں کو جلد آزادی دلوائیں گے،نعیم الحق


اس کے علاوہ عمران خان ترکی، نيوزی لينڈ، انڈونيشیاء، اور ورلڈ بينک کے صدور سے ملاقات کريں گے۔ وزيراعظم عمران خان کشمير سے متعلق اہم پريس کانفرنس بھی کريں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں