Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

اسلام آباد پولیس کی عوامی شکایات سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago

اسلام آباد پولیس نے عوامی شکایات سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم سیٹزن پورٹل کو پولیس سےمتعلق موصول 95 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا، آئی جی اسلام آباد کو موصول شہریوں کی براہ راست 97 فیصد شکایات نمٹائی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم سیل کو پولیس سے متعلق کل 9025 شکایات موصول ہوئیں، سیٹزن پورٹل کو موصول 8624 شکایات کو نمٹایا گیا،401 شکایات پر کارروائی جاری ہے۔

آئی جی اسلام آباد کو براہ راست3848  شکایات موصول ہوئیں، 3735 براہ راست شکایات نمٹادی گئیں، 113 شکایات پر کارروائی جاری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 19-2018 میں عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق پولیس کارکردگی شاندار رہی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube