ہوم   >  پاکستان

کشمیریوں کو جلد آزادی دلوائیں گے،نعیم الحق

4 weeks ago

عمران خان کے دورے کا مقصد ہی کشمیر ہے




پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بات چیت سے کشمیر کے مسئلے کو حل کرے، اگر ہندوستان نے ہٹ دھرمی سے کام لیا تو اس کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔


سماء سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں 70 سال پہلے کشمیر سے متعلق قرار داد منظور ہوئی تھی لیکن آج تک عمل نہیں ہوا، بھارت نے کشمیر کو پولیس اسٹیٹ بنادیا ہے۔


نعیم الحق نے واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے کا بنیادی مقصد ہی کشمیر ہے، وزیراعظم کے خطاب کے بعد کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کو نئی زندگی ملے گی۔



وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کیلئے روانہ


انھوں نے امید ظاہر کی کہ پوری دنیا کشمیریوں کا ساتھ دے گی، کشمیریوں کو ہم بہت جلد آزادی دلوائیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں