Tuesday, September 22, 2020  | 3 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کیلئے روانہ

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2019 | Last Updated: 1 year ago

وزيراعظم عمران خان دورہ امريکا پر روانہ ہوگئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی، عبدالحفیظ شیخ اور زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

عمران خان پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ سے سعودی ایئرلائن کی چارٹرڈ پرواز سے امریکا روانہ ہوئے۔ سعودی اعلیٰ حکام، سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔ وزیراعظم پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا 7 بجے نیویارک پہنچیں گے۔ نیویارک آمد پر عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 10 سے زائد سربراہان مملکت سے ملاقات طے ہے۔

عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کریں گے، جہاں وہ کشمیرکا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کر کے ہٹلر مودی کی فاشسٹ حکومت کے ظلم کو بے نقاب کریں گے۔ وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی سے متعلق اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔

اقوام متحدہ ميں پاکستان کی مستقل مندوب مليحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج نیویارک پہنچ رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ مشن کشمیر ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان ملائشیا اور ترکی کے سہ فریقی سربراہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا اقوام متحدہ کا یہ پہلا دورہ ہے، وزیراعظم خطاب ميں بھارتی تسلط سے آگاہ کریں گے، وزیر اعظم اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کی آواز بنیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube