آئی جی اسلام آباد نے خواتین اہلکاروں کو غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے اور بلیک میل کرنے کے الزامات پر مرد اہلکار نبیل کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔
لیڈی پولیس اہلکاروں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیا تھا۔
نبیل پر الزام ہے کہ وہ ساتھی لیڈی پولیس اہلکاروں کو غیراخلاقی پیغامات بھیجتا تھا۔ سی ٹی ڈی نے نبیل کو گرفتار کرکے اس کے زیرِ استعمال افغان نمبر والی سِم بھی برآمد کرلی۔
ملزم خواتین اہلکاروں کو بلیک میل کرکے دوسرے اہلکاروں کے نام پر ایزی لوڈ اور پیسے بھی طلب کرتا تھا۔
آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نبیل کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ محکمے کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ ایسے اہلکاروں کےخلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔