Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

ارشاد رانجھانی قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ارشاد رانجھانی قتل کیس میں ملزم رحیم شاہ اور سب انسپکٹر ریاض عامر پر فرد جرم عائد کر دی۔

جمعہ 20 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ارشاد رانجھانی قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں فرد جرم عائد ہونے پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر ديا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ارشاد رانجھانی کی ہلاکت، یوسی چیئرمین رحیم شاہ کو گرفتار کرلیا گیا

ملزمان کےخلاف شاہ لطیف تھانے میں قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزم رحیم شاہ نے 6 فروری 2019 کو کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ارشاد رانجھانی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھی قوم پرست پارٹی کے مقامی رہنما ارشاد رنجھانی کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سید کلیم امام کو مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube