Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

نیب کا احدچيمہ کی جائيداد تحويل ميں لينے کا حکم

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ملزم کے بينک اکاونٹس بھی منجمد کرنے کا حکم

نيب لاہور نے سابق ڈی جی ايل ڈی اے احد چيمہ کی جائيداد تحويل ميں لينے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملزم کے بينک اکاونٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

نیب حکام نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو خطوط لکھ کر جائیدادوں کی تفصیلات متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفسز کو فراہم کر دی ہيں۔

احدچیمہ کےخلاف دیگراہم منصوبوں کی تحقیقات شروع

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے نام لاہور اور حافظ آباد میں سینکڑوں کنال زرعی اراضی ہے جبکہ اسلام آباد میں 12 پلاٹس اور ایک اپارٹمنٹ بھی احد چیمہ کے نام ہے۔ ملزم کے نام جائیدادوں کی موجودہ قیمت اربوں روپے ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے اضلاع کو جاری ہدايت نامے کے مطابق ڈسٹرکٹ کلکٹر کےعہدہ کے آفیسر کو متعین کیا جائے اور تمام اثاثہ جات پر فوری کارروائی کی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube