Thursday, June 24, 2021  | 13 ZUL-QAADAH, 1442

پشین میں کروڑوں روپے مالیت کے غیرملکی سگریٹ برآمد

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Sep 20, 2019 | Last Updated: 2 years ago

بلوچستان کے ضلع پشین میں کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے 50 کروڑ روپے مالیت کے غیرملکی سگریٹ برآمد کرلئے۔

ترجمان کسٹم کے مطابق ضلع پشین میں سگریٹ کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر کسٹم چیک پوسٹ یارو کے انچارج انسپکٹر رحمت اللہ خان خلجی کی نگرانی میں کسٹم کے عملے نے سرخاب کے مقام پر ایک ہوٹل کے سامنے کھڑے 10 ویلر ٹرک پر چھاپہ مارا۔

تلاشی کے دوران ٹرک میں سیب کے کریٹوں کی آڑ میں چھپائے گئے 350 کاٹن غیر ملکی سگریٹ برآمد کر لئے جن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 50 کروڑ روپے بنتی ہے۔ تحویل میں لئے گئے ٹرک کی قیمت بھی ایک کروڑ روپے بنتی ہے۔

چیف کلیکٹر ڈاکٹر چودھری ذوالفقار علی اور کلکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے اسٹاف کی کارروائی کو سراہا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube