ہوم   > پاکستان

سبی میں پولیس اہلکار تشدد سے جاں بحق

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2019 | Last Updated: 9 months ago
Posted: Sep 20, 2019 | Last Updated: 9 months ago

بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم حملہ آوروں کے تشدد سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ لونی گاؤں کے جنگل میں اس وقت پیش آیا جب پولیس ہیڈ کانسٹیبل مولاداد ولد علی بیگ ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد اپنے گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اسے روک کر ڈنڈوں کے وار سے شدید تشدد کیا اور اسکی موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے۔

تشدد کے نتیجے میں مولاداد شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسا۔

لاش ڈی ایچ کیو اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube