ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم آج سعودی عرب سے امریکا روانہ ہونگے

4 weeks ago

وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوں گے جہاں 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستانی نقطہ نظر اور مؤقف پیش کریں گے۔

دفتر خارجہ سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم 21 سے 27 ستمبر تک نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی دنیا کو آگاہ کریں گے۔ عمران خان اپنے خطاب میں عصر حاضر کے دیگر امور پر بھی بات کریں گے۔

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سےملاقات، کشمیرکی صورتحال پرگفتگو

وزیراعظم 10 سے زائد ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے جبکہ عمران خان امریکا میں ورلڈ بینک کے صدر سے بھی ملیں گے۔ اسکے علاوہ مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس سے بھی ملاقات طے ہے۔

وزیراعظم پاکستان، ملائشیا اور ترکی کے سہ فریقی سربراہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے سے متعلق مباحثے اور ماحولیاتی تحفظ اور غربت کے خاتمے سے متعلق سیمینارز سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم بین الاقوامی میڈیا اور ایڈیٹوریل بورڈ کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے جبکہ معروف امریکی تھنک ٹینکس کے سامنے بھی اپنا نقطہ نظر رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی خاتون اول کے ہمراہ عمرہ ادائیگی

وزیر خارجہ بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت اور ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم جمعرات 19 ستمبر کو دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تھی۔

جمعہ 20 ستمبر کو عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں