ہوم   >  پاکستان

بھارتی قیادت انتہاء پسندی عام کر رہی ہے، صدر مملکت

4 weeks ago

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی قیادت انتہاء پسندی عام کر رہی ہے۔

صدر مملکت کی ترک میڈیا کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں کشمیر کی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوامی امنگوں کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے معاملے پر بھرپور تعاون کیلئے ترک حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان تمام امور پر ترکی کی حمایت جاری رکھے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں