ہوم   >  پاکستان

لیاقت قائم خانی کی تجوری سےجواہرات سمیت غیرملکی کرنسی برآمد

4 weeks ago

سابق ڈی جی باغات کی ایک تجوری کھلنا باقی ہے



نیب نے سابق ڈی جی باغات لیاقت قائم خانی کی تجوری سے سونے کے سکے اور جواہرات سمیت غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔


نیب راولپنڈی حکام کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کے مشیر اور سابق ڈی جی پارکس نے تجوری کا مخصوص کوڈ ڈال کر تالا خود کھولا اور مال نیب کے حوالے کيا۔


سابق ڈی جی پارکس کے گھر سے قیمتی سامان برآمد


سابق ڈی جی کے گھر نیب راولپنڈی نے ایک روز قبل چھاپہ مار کر بیش قیمت گاڑیوں سمیت 243 اشیاء اور دستاویزات برآمد کی تھیں۔ لیاقت قائم خانی کی ایک تجوری کھلنا ابھی باقی ہے۔


لیاقت قائم خانی کو آج رات ساڑھے 10 بجے کی فلائٹ پر کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا اور ہفتہ 21 ستمبر کو احتساب عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں