ہوم   >  پاکستان

ڈکیتی واردات کرنے والے جعلی سیکیورٹی کمپنی کے 5کارندے گرفتار

4 weeks ago

کراچی میں نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سیکیورٹی کمپنی کے 5 کارندے گرفتار کر لیے۔

ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے مطابق ملزمان نے شہباز کے نام سے جعلی سیکورٹی کمپنی بنا رکھی تھی جس کے کارندے گھروں، آفس اور دیگر جگہوں میں ڈکیتی کی واردات کرتے تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ گروہ 20 ملزمان پر مشتمل ہے جس کا ماسٹر مائنڈ اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

گرفتار افراد ميں ہر طرح کا کرمنل موجود ہے جن میں سے کچھ موبائل چھيننے کے بھی ماہر تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر چوری اور چھینی ہوئی 100 سے زائد موٹر سائیکلیں برآمد کی گئيں۔

اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے نشتر روڈ پر لوٹ مار کرنے والے گروہ کے دو کارندے پکڑ ليے جن کے قبضے سے 46 موبائل فونز اور دو ٹی ٹی پستول برآمد کر لیے۔

جرائم پیشہ افراد کےخلاف ديگر کارروائيوں کے دوران بھی دو ڈاکو اور ايک منشيات فروش گرفتار ہوا جن سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں