ہوم   >  پاکستان

پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکا، 2جوان شہید

4 weeks ago

ضلع مہمند میں پاک افغان بارڈر پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ بارودی سرنگ دھماکے میں میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر اور سپاہی پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کر رہے تھے۔

دھماکا خیز مواد سرحد پار سے دہشت گردوں نے نصب کیا تھا۔

ہفتہ 14 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر ہی دو الگ واقعات میں 4 جون شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ واقعے میں دو دہشتگرد ہلاک بھی ہوئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں