ہوم   >  پاکستان

کراچی میں صفائی مہم کی مانیٹرنگ خود کروں گا،مراد علی شاہ

4 weeks ago

ڈی سیز کو 50 ملین روپے کے فنڈزجاری




وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی مہم کی مانیٹرنگ اور 6 اضلاع کا دورہ بھی کروں گا، انتظامیہ سائنٹیفک طریقے سے کام کرے گی۔


کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہر کی صفائی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، صوبائی وزراء کمشنر کراچی سیکریٹری فنانس اور تمام ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔


وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ شہر کے تمام ڈی سیز کو 50 ملین روپے کے فنڈزجاری ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر کی تعمیر نو اور صفائی ہم کریں گے، ہر ضلع کا ریکارڈ الگ الگ رکھا جائے گا کہ کس نے کتنا کچرا بھیجا ہے۔


مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ ہر کچرے کے ڈمپر کی تصویر بنائیں اور پھر وہاں صفائی کی فوٹو اور وڈیو بنائیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ہر ڈمپر پر ڈسٹرکٹ کا نام اور نمبر ہونا چاہئے۔


ڈی ایم سی ایسٹ  نے بتایا کہ صفائی مہم کے دوران 30 ڈمپرز، 6 بلیڈ ٹریکٹرز، 5 ایسیویٹور، 75 مزدور درکار ہونگے۔


ڈی ایم سی سینٹرل نے کہا کہ مہم کے لئے 152 ٹرالیز، 51 ٹریکٹرز، 24 ڈمپرز، 6 لوڈرز، 20 ٹریکٹر بلیڈ او 500 مزدور درکار ہونگے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں