ہوم   >  پاکستان

رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست خارج

4 weeks ago

انسداد منشيات عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ رانا ثناء اللہ اور شريک ملزمان نےعدالت ميں درخواستِ ضمانت دائر کی تھی۔عدالت نے شريک ملزمان کی ضمانت منظورکرلی۔

جمعہ کو منشيات برآمدگی کيس ميں گرفتار پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد منشیات عدالت میں ہوئی۔ ضمانت کی درخواست پچھلے ہفتے دائر کی گئی تھی۔ رانا ثناء اللہ 28 ستمبر تک عدالتی ریمانڈ پر ہیں۔

پچھلی سماعت میں رانا ثناء اللہ نے عدالت سے کہا تھا کہ ان کی جائيداد کے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ ميڈيا سے گفتگو ميں رانا ثنااللہ نے ڈيل کی افواہوں کو ابہام پھيلانے کا حربہ قرار ديا تھا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں