ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی خاتون اول کے ہمراہ عمرہ ادائیگی

4 weeks ago

خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا



وزیراعظم عمران خان مکہ مکرمہ پہنچے جہاں انہوں نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔



وزیراعظم عمران خان کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی خصوصی طور پر کھولا گیا۔ وزیراعظم عمران خان سمیت شاہ محمود قریشی، زلفی بخاری نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کيے۔ اس موقع پر کشمیر اور عالم اسلام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئيں۔




خانہ کعبہ کے کلید بردار اور حرم انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اور وفد کی آب زم زم، قہوہ اور کھجور سے تواضع کی گئی۔ مکہ مکرمہ میں مقیم پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو اپنے درمیان دیکھ کر پرجوش ہوگئے۔



وزیراعظم عمران خان آج مکہ میں نماز جمعہ بھی ادا کریں گے، جب کہ آج ہی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ جائیں گے۔



واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ہیں، جہاں سے وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں