ہوم   >  پاکستان

بیٹی نے ماں کے ساتھ ملکر باپ کو قتل کردیا

4 weeks ago

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن ميں بیٹی نے باپ کو قتل کرديا، پوليس نے ملزمان کو گرفتار کرليا۔ ماں کا کہنا ہے کہ بیٹی نے خود کو بچاتے ہوئے وار کیا۔

سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے باپ کے قتل کے الزام میں بیٹی اور ماں کو گرفتار کرلیا۔

خاتون نے الزام لگايا ہے کہ نشے ميں دھت شوہر نے بيٹی پر حملہ کيا، جس کے بعد دونوں ماں بيٹی نے ملکر اقبال کو قتل کیا۔

گرفتار لڑکی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کتنی چھریاں ماریں۔

بیٹی کا ساتھ دينے والی والدہ کے مطابق لڑکی نے خود کو بچاتے ہوئے وار کيا، انہیں مارنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی اور مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میرے بھائی میں ایسی کوئی بات نہیں تھی، یہ خواتین خود کو بچانے کیلئے ایسی باتیں کررہی ہیں، واقعے کی اصل حقیقت تک پہنچنے کيلئے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم بھی کيا جائے گا، جس سے پتہ چل جائے گا کہ موت کس طرح واقع ہوئی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں