ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سےملاقات، کشمیرکی صورتحال پرگفتگو

4 weeks ago

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی ۔

ملاقات میں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ عمران خان نے سعودی تیل تنصیبات پرحملے کی مذمت بھی کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،مشیر خزانہ حفیظ شیخ، سید ذوالفقار بخاری اور دیگر بھی موجود تھے ۔

اس سے قبل جدہ کے شاہی ٹرمینل پر پہنچنے پر شہر مکہ کے گورنرخالد الفیصل بن عبد العزیز نے عمران خان کا خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے غیر آئينی اقدام پرتفصیلی گفتگو ہوگی، پاک سعودی اقتصادی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بھی تبادلہ خيال ہوگا ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات روایتی گرم جوشی اوراعتماد پر مبنی ہیں، سعودی ولی عہد کے فروری میں دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملا ۔

وزیراعظم کے دورے سے دونوں برادرملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا. سعودی عرب کے بعد عمران خان امریکا کا دورہ کريں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے74 ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیو یارک جانے سے پہلے سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کریںگے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں