ہوم   >  پاکستان

وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی

4 weeks ago

پیپلز پارٹی رہنما اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی۔

عدالت نے وزير ٹرانسپورٹ کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدايت کرتے ہوئے تفتيش ميں شامل ہونے کا حکم  بھی ديا۔

وزير ٹرانسپورٹ نے موقف اپنايا کہ نیب سکھر خورشید شاہ کےخلاف تحقیقات کر رہا ہے جبکہ میرے اور اہلخانہ کےخلاف بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابھی تک کال اپ نوٹس نہیں دیا مگر گرفتاری کا خدشہ ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ نیب سے تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں لیکن میری کوئی خفیہ جائیداد یا اثاثے نہیں۔

عدالت نے اويس شاہ کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری 16 اکتوبر تک منظور کی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں