ہوم   >  پاکستان

سابق ڈی جی پارکس کے گھر سے قیمتی سامان برآمد

4 weeks ago

گھر سے کُل 243 چیزیں قبضے میں لی گئیں




نیب راولپنڈی اور کراچی نے گذشتہ روز مشترکہ کارروائی میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں مبینہ طور پر ملوث کے ایم سی کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی خان کو کراچی سے گرفتار کیا۔ لیاقت علی کے گھر سے برآمد ہونے والی اشیاء کی فہرست سامنے آگئی ہے۔


سماء کو موصول ہونے والی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ لیاقت علی کے گھر سے کلُ 243 چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔ان کے گھر سے مہران ٹاؤن کے 20 پلاٹوں کی فائلیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی رہائش گاہ سے ملنے والی گاڑیوں میں مرسڈیز بینز،لینڈ کروزر، ہائی لکس ،فارچونر اور رینج روور بھی شامل ہیں۔


نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ لیاقت علی نے تمام اثاثے کرپشن سے بنائے، کرپشن سے بنائی گئی تمام اثاثوں کی تفصیلات قبضے میں لے لی گئیں۔ نیب راولپنڈی کی ٹیم نے تفتیشی اصغر خان کی سربراہی میں کارروائی کی۔



جعلی اکاؤنٹس کیس : نیب نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا


واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں مجموعی طور پر گرفتاریوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل نیب سکھر اور راولپنڈی کی ٹیم نے اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا ۔
 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں