ہوم   >  پاکستان

کراچی، پولیس مقابلے میں اہلکار شہید،2 ڈاکو ہلاک

3 months ago

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پوليس اہلکارشہيد ہوگيا۔

پولیس کے مطابق ناظم آبادعيدگاہ گراؤنڈ کے قریب ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین رہے تھے۔ واردات کے دوران پولیس کو قریب دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار ذیشان شہید ہوا جبکہ 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واردات میں 3 ملزمان شریک تھے۔ تیسرا ملزم فرار ہوگیا۔

واقعے کے بعد علاقے ميں پوليس کی سخت ناکہ بندی کردی گئی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں