ہوم   >  پاکستان

کرپشن فری پاکستان ہماری منزل ہے، چیئرمین نیب

1 month ago

خورشيد شاہ کی گرفتاری کے بعد چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاويد اقبال کا اہم بيان سامنے آگيا، کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم دوہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی دھونس دھمکی کی پرواہ نہیں،

نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں سابق وزیر اور قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ کو اسلام آباد میں گرفتار کرلیا، جس کے بعد پی پی رہنماؤں نے نیب کو جانبدار اور کٹھ پتلی قرار دیا۔

مزید جانیے : سینئر پی پی رہنماء خورشید شاہ گرفتار

سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال کا اہم بیان بھی سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ بدعنوانی دیمک سے بڑھ کر، علاج صرف سرجری ہے، بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

چئیرمین نیب نے کرپشن کے مقدمات منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ منزل کا تعین کرچکے ہیں، کسی دھونس دھمکی کی پرواہ نہیں، تمام خرابیوں کی جڑ کرپشن ہے، نیب کا احتساب تو پہلے ہی دن شروع ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خورشید شاہ کی گرفتاری، سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن فری پاکستان ہماری منزل ہے، کیس بنتا ہے تو عدالت سے ریمانڈ ملتا ہے، چند ماہ میں 71 ارب سے زائد کی ریکوری کی ہے، پاکستان کی حالت کرپشن کے خاتمے سے ہی بہتر ہوسکتی ہے۔

نیب کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے سمدھی اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈٓار کیخلاف ریفرنس دائر کئے جاچکے ہیں جبکہ سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں تحقیقات کیلئے زیر حراست ہیں، ان کے علاوہ کئی سیاستدان، بیورو کریٹس، بینکار بھی بدعنوانی کے کیسز میں نیب کی تحویل میں ہیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں