ہوم   >  پاکستان

مودی کوپاکستانی فضائی حدوداستعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ

4 weeks ago

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور ہندوستان کے رویے کو سامنے رکھتے ہوئے مودی کو جرمنی جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ جرمنی کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی، پاکستان نے بھارتی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم 20 ستمبر کو جرمنی جاتے ہوئے اور 28 ستمبر کو واپسی پر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنا چاہتے تھے۔

مزید جانیے : پاکستان نےبھارتی صدرکوفضائی حدود کے استعمال سےانکارکردیا

وزیر خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور ہندوستان کے رویے کو سامنے رکھتے ہوئے ہندوستان کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم نے انڈین ہائی کمشنر کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم کو دورۂ جرمنی کے بعد نیویارک، امریکا جانا ہے جہاں وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن سے خطاب کریں گے، اسی روز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا خطاب بھی شیڈول ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فیصلے سے نئی دہلی کو شدید افسوس ہوا، یہ دو ہفتے کے دوران دوسری بار ہے کہ وی وی آئی پی افراد کیلئے فضائی حدود کی درخواست رد کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو بھی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا، انہیں 8 ستمبر کو آئس لینڈ جانا تھا، جس کیلئے پاکستانی فضائی حدود انتہائی آسان راستہ تھا۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت طلب کی گئی تھی جو منظور کرلی گئی تاہم بعد ازاں مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکار کردیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں