ہوم   >  پاکستان

خڑکمرحملہ کیس: علی وزیر اور محسن داوڑ کی ضمانت منظور

4 weeks ago

فاٹا سے منتخب اراکین قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کی خڑ کمر حملہ کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ بنوں بینچ نے شمالی وزیرستان کے علاقے خڑ کمر میں فوجی چوکی پر حملے کے کیس کی سماعت کی، عدالت عالیہ کے جج جسٹس ناصر محمود نے اراکین شمالی اور جنوبی وزیرستان سے منتخب اراکین قومی اسمبلی کی دوسرے مقدمے میں ضمانت منظور کی، دونوں ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے علی وزیر اور محسن داوڑ کو مہینے میں ایک بار پولیس اسٹیشن میں حاضری لگانے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ،رکن قومی اسمبلی علی وزیرگرفتار،آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ دونوں اراکین کی دھماکا خیز مواد سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے کیس میں بھی 17 اگست کو ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

اس سے قبل 2 ستمبر کو پشاور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی پٹیشن خارج کردی تھی۔

مزید جانیے : محسن داوڑ اور علی وزیر دھماکہ کیس میں بھی نامزد

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی ایم (پشتون تحفظ موومنٹ) کے رہنماء عبداللہ ننگیال نے ضمانت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں اراکین اسمبلی کی 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد چند روز میں رہائی متوقع ہے۔

ملزمان کے وکیل سنگین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ منتخب اراکین اسمبلی کیخلاف مزید کوئی کیس نہیں، رہائی کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت بنوں ان کے مقدمے کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خار کمر واقعے میں زخمی پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا

خڑکمر میں چیک پوسٹ پر حملے کا واقعہ 26 مئی 2019ء کو پیش آیا تھا، علی وزیر کو واقعے کے روز جبکہ محسن داوڑ کو 30 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں