ہوم   >  پاکستان

کشمیر کروڑوں انسانوں کا معاملہ ہے،شاہ محمود

4 weeks ago

کشمیر پر پوری دنیا نے بھارت کا مؤقف مسترد کردیا




وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پوری دنیا نے بھارت کا مؤقف مسترد کردیا۔


اسلام آباد میں کشمیرکی صورتحال پر نیشنل پارلیمنٹرینز کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چاہے پوری دنیا کشمیریوں سے منہ موڑ لے لیکن پاکستان ہرحال میں کشمیریوں کے پیچھے کھڑا ہے۔ انھوں نے دو ٹوک کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ وزیراعظم عمران خان لڑیں گے۔



اکھنڈ بھارت کے منصوبے میں رکاوٹ صرف پاکستان ہے،راجہ فاروق


وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنیوا میں کسی ایک عالمی تنظیم نے بھارت کا مؤقف درست تسلیم نہیں کیا، کشمیر کسی زمینی ٹکڑے کا مسئلہ نہیں بلکہ کروڑوں انسانوں کا معاملہ ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج مسئلہ کشمير دنيا کے افق پر نظر آرہا ہے،54سال بعد مسئلہ کشمير سلامتی کونسل ميں زيرِ بحث آيا، اس مسئلے کو عالمی سطح پرتسليم کيا جاتا ہے۔انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں45 روز سے کرفیو نافذ ہے اور اس کواقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حل ہونا چاہئے۔


 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں