ہوم   >  پاکستان

العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کے وکیل نے دلائل کیلئے وقت مانگ لیا

1 month ago

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو فوری ریلیف ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سابق وزیر اعظم کے وکیل نے دلائل شروع کرنے کے لئے 2 ہفتے اور مکمل کرنے کے لئے 3 مہینے کا وقت مانگ لیا۔ عدالت سے جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور پریس ریلیز کی مصدقہ نقول بھی مانگ لیں۔ کیس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پیپر بکس ملیں، کچھ صفحات بھی آگے پیچھے ہیں،ارشد ملک کا بیان حلفی اور پریس ریلیز عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا لیکن ہمیں اُس کی نقول نہیں ملی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ویڈیواسکینڈل میں بھی سپریم کورٹ نے ہمیں نہیں سنا۔ خواجہ حارث نے ویڈیو اسکینڈل میں نظر ثانی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کا بھی عندیہ دے دیا۔

جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس دیئے کہ اس اپیل پرکبھی تو کارروائی شروع ہونی ہے، خواجہ صاحب آپ دلائل شروع کریں گے تو ہی معاملہ آگے بڑھے گا، کوئی وقت بتا دیں کہ کتنا عرصہ لگے گا۔

العزیزیہ ریفرنس،سزا کیخلاف اپیل پر آج سماعت ہوگی

خواجہ حارث نے کہا کہ 3 ماہ میں دلائل مکمل کروں گا لیکن پہلے تیاری کے لئے 2 ہفتے دیں۔

عدالت نے جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور پریس ریلیز کی مصدقہ نقول نیب اور میاں نوازشریف کے وکیل کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

کیس کی آئندہ سماعت پر خواجہ حارث دلائل کا آغاز کریں گے ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں